ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ایئر پورٹ پر5.88لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط

منگلورو ایئر پورٹ پر5.88لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ضبط

Mon, 16 Sep 2019 13:45:49    S.O. News Service

منگلورو16/ستمبر (ایس او نیوز)سنٹرل انڈسٹریل سیکیوریٹی فورس کے ایئر سیکیوریٹی گروپ(اے ایس جی) نے15ستمبر کو دبئی روانہ ہونے والے ایک مسافر کے ذریعے غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سی آئی ایس ایف کے افسران کو چیکنگ کے دوران پتہ چلا کہ ہیری اسٹیفن انتھونی ڈیسوزا کے پاس درہم اور ڈالرز کی شکل میں غیر ملکی موجود ہے۔ ہیری ایئر انڈیا فلائٹ IX813کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والا تھا۔سی آئی ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس برآمد ہونے والی کرنسی کی جملہ قیمت 5.88ہزارروپے ہے۔جس میں درہم کی مالیت 2,93,291روپے اور ڈالرز کی مالیت2,94,775روپے ہے۔

 ملزم کو اپنی حراست میں لینے کے بعد سی آئی ایس ایف نے اسے ضبط شدہ کرنسی کے ساتھ کسٹم افسران کے حوالے کردیا۔کسٹمز کی طرف سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: